ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقوام متحدہ شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد پر ووٹنگ پیر کو کرے، امریکا

اقوام متحدہ شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد پر ووٹنگ پیر کو کرے، امریکا

Sat, 09 Sep 2017 20:13:04    S.O. News Service

واشنگٹن،9؍ستمبر(ایس او نیو؍آئی این ایس انڈیا)امریکانے اقوام متحدہ سے کہاہے کہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیوں کی حامل قرارداد پر رائے شماری پیر کو مکمل کی جائے۔امریکاکی تیار کردہ قرارداد کا مسودہ منگل پانچ ستمبر کو سلامتی کونسل کے اراکین میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس مسودے کی تقسیم کے بعد امریکا نے چھ ایام کے بعد ووٹنگ کی تجویز پیش کی تھی۔ ایک سفارت کار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی قرارداد پر سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین نے جمعہ نو ستمبر کو مشاورت کی ہے جبکہ روس اور چین اس پر مزید مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ روس نے واضح کیا ہے کہ اب تک پابندیاں بے اثر رہی ہیں اور مزید سخت پابندیاں شمالی کوریائی عوام کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔


Share: